کوئٹہ (نمائندہ جنگ) مغربی بائی پاس پر کراچی کوچ اڈے کے قریب سڑک کنارے موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ایک ایف سی اہلکار شہید ،اس کا ساتھی اور ایک پولیس کا اے ایس آئی زخمی ہو گئے ،پانچ کلو دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، ایف سی کے جوانوں کی موٹر سائیکل قریب پہنچنے پر دھماکہ ہو گیا،پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاپانچ کلو دھماکہ خیز مواد ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کیلئے موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کر کے گزشتہ روز مغربی بائی پاس کراچی کو اڈے کے قریب سڑک کنارے کھڑی کر دی تھی۔