• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی طیاروں کا حصول، ترکی نے لابنگ کے لیے فرم کی خدمات حاصل کرلیں

ترکی نے امریکا کے ایف 35  لڑاکا طیاروں کے پروگرام کا دوبارہ حصہ بننے کیلئے بائیڈن انتظامیہ میں لابنگ کیلئے لاء فرم کی خدمات حاصل کرلیں۔

اسٹیٹ میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی نے امریکا میں موجود آرنلڈ اینڈ پورٹر نامی لاء فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔

جس کیلئے ترکی اور فرم کے درمیان ساڑھے سات لاکھ امریکی ڈالرکا کنٹریکٹ ہوا ہے۔ لاء فرم کی خدمات لینے کا مقصد ترکی امریکا کے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام کے سلسلے میں مدد چاہتا ہے۔


روسی دفاعی نظام کی خریداری پر امریکا نے ترکی کو 2019 میں اپنے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام سے باہر کردیا تھا۔

گزشتہ سال اس سلسلے میں واشنگٹن نے ترکی کی ملٹری ایجنسی پر پابندیاں بھی لگائی تھیں۔

تازہ ترین