راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز چھٹیوں کے بعد ججز سکواڈ میں دوبارہ شامل ہوگئے ۔ جسٹس چوہدری عبدالعزیزنے چند روز قبل والدہ کی بیماری کے باعث ملتان بنچ میں تعیناتی پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھاتاہم اب ان کو22فروری سے راولپنڈی بنچ میں تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے علیل والدہ کی دیکھ بھال کیلئے راولپنڈی بنچ میں کام کرنے کی درخواست کی تھی۔ جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ کا نظر ثانی شدہ روسٹر جاری کیا گیا جس کے مطابق پیر22فروری سےلاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان،جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان سمیت 8ججز راولپنڈی بنچ میں موجود ہونگے۔روسٹر کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان پیر منگل،جسٹس محمد امیر بھٹی 22سے27فروری ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان 22/23فروری ، جسٹس محمد طارق عباسی 19 مارچ تک، جسٹس چوہدری مشتاق احمد26فروری تک، جسٹس شاہد کریم یکم مارچ تک،جسٹس چوہدری عبدالعزیز 22سے26فروری،جسٹس رسال حسن سید 26فروری تک کام کرینگے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس محمدامیر بھٹی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان سپریم کورٹ کیلئے 44وکلاء کے فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے انٹرویو بھی کرینگے۔