دنیائے موسیقی کے بڑے نام آشا بھوسلے، لتا منگیشکر اور ملکہ ترنم نور جہاں کی یادگار اور تاریخی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جانے والے تصویر سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے۔
لیجنڈ گلوکاروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عدنان سمیع نے لکھا کہ ’بلاشبہ یہ ایک تاریخی اور یادگار تصویر ہے۔‘
خیال رہے کہ گزشتہ روز عدنان سمیع نے بھارت کی مقبول ترین پلے بیک سنگر لتا منگیشکر کی آواز پر تنقید کرنے والے بھارتی ٹوئٹر صارف کو کھری کھری سُنائی تھیں۔
کاویری نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’بھارتیوں کا برین واش کیا جاتا ہے کہ لتا منگیشکر کی آواز سُریلی ہے جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔‘
بھارتی صارف کی اس تنقید پر سابق پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خاموش نہ رہے اور اُنہوں نے صارف کو خوب سُنائی۔