• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری نے میڈم نور جہاں کی ساڑھی پہن لی

لیجنڈری پاکستانی اسٹار بشریٰ انصاری ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کی ساڑھی پہن کر بہت خوش قسمت اور جذباتی محسوس کررہی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے میڈم نورجہاں کی ساڑھی زیب تن کئے ایک تصویر شیئر کی جس کے پس منظر میں میڈم کو بھی وہی ساڑھی زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔


سینئر اداکارہ نے بتایا کہ انہیں یہ ساڑھی نورجہاں کی بیٹیوں نے بطور تحفہ دی ہے، انہوں نے یہ بہترین تحفہ دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

نورجہاں کی 20ویں برسی پر بشریٰ انصاری نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش قسمت محسوس کررہی ہوں کہ مجھے میڈم نورجہاں کی بیٹی نے اپنی والدہ کی ساڑھی بطور تحفہ دی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس ساڑھی کو زیب تن کرنے کے بعد بہت جذباتی ہوگئی ہوں۔


بشریٰ انصاری نے یہ اپنے پیغام کے آخر میں یہ بھی کہا کہ نورجہاں کی 20 ویں برسی پر میں انہیں خراج عقیدت اپنے یوٹیوب چینل پر منفرد انداز میں پیش کروں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر رواں سال یوم آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

تازہ ترین