• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن نے چینی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دےدی

منیلا(شِنہوا)فلپائن کی خوراک و دواساز انتظامیہ(ایف ڈی اے)نے چین کی سائنو ویک نوول کروناوائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری(ای یو اے) دے دی ہے۔خوراک و دواساز انتظامیہ کے ڈائریکٹر جنرل این ریق ڈومینگو نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہاکہ ہمارے ریگولیٹری اورطبی ماہرین کی جانب سے فی الحال دستیاب شائع شدہ اورغیرشائع شدہ اعدادوشمار کامکمل اورسخت جائزہ لینے کے بعد خوراک ودواساز انتظامیہ نوول کروناوائرس کی سائنوویک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے رہی ہے۔ڈومینگونے کہاکہ سائنوویک ویکسین "ہنگامی استعمال کی اجازت کے حالات کی شرائط "پوری کرتی ہے،انہوں نے مزید کہاکہ سائنو ویک ویکسین الرجیز کا شکار لوگوں کیلئے محفوظ اور اچھا انتخاب ہے۔چین کی سائنوویک بائیوٹیک تیسری ویکسین تیارکرنے والی کمپنی ہے جس کی خوراک و دواساز انتظامیہ نے منظوری دی ہے۔خوراک ودواساز انتظامیہ نے گزشتہ ماہ امریکی دوا ساز کمپنی پی فائزر اوراس کے جرمنی کے شراکت داربائیواین ٹیک اور یونیورسٹی آف آکسفورڈ /آسٹرازینیکا کی نوول کروناوائرس ویکسینز کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔
تازہ ترین