• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ کی صارفین کو نئی شرائط قبول کرنے کے لئے 15مئی کی ڈیڈ لائن

ماسکو(نیوزڈیسک) سو شل میڈیا کی مقبول ایپ واٹس ایپ نے اپنی نئی شرائط اور پالیسیوں کو قبول کرنے کے لئے 15مئی کی ڈیڈ لائن طے کی ہے اور جو صارفین اسے قبول نہیں کرتے وہ اس مدت کے بعد پیغامات کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’ٹیک کرنچ‘ نے فیس بک کی ملکیت والی واٹس ایپ کے ای میل کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ واٹس ایپ نے اس ہفتہ کے شروع میں کہا تھا کہ اس سے صارفین کو اپنی پرائیویسی اپ ڈیٹ کا بغور جائزہ لینے اور نئی شرائط پر عمل کرنے کے لئے انکوائری کرنے کی اجازت ہوگی۔
تازہ ترین