• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتوں کا احترام ختم ہوتو خونی انقلاب آتاہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا ہے کہ جن معاشروں میں جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جاتا ہے تو وہاں خونی انقلاب آتا ہے۔وقت بدل چکا ہےلوگوں کو تیز ترین انصاف کی فراہمی ممکن بنانا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہائی کورٹ بار راولپنڈی کی طرف سے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس مشتاق احمد کے اعزاز میں الوادعی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاتیزی سے انصاف کا یہ مطلب نہیں کہ قانونی تقاضے پورے نہ کیے جائیں،جو جج اپنی ذمہ داری صحیح ادا کرتا نظر نہ آیا اسکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ سینئرجسٹس ملک شہزاد احمد خان اور دیگر ججز نے اپنے خطاب میں جسٹس طارق عباسی اور جسٹس مشتاق احمد کی خدمات کو سراہا۔سینئر جسٹس امیر بھٹی نے کہا ادارے اپنے دائرے سے باہر نہیں ہر ادارہ اپنی اپنی اپنی زمہ داریاں نبھا رہا ہے۔جسٹس عبادالرحمان لودھی نےکہا آئین میں کہیں نہیں ہے ہائی کورٹ میں ججز کی تقرری کی لسٹیں جائیں تو سپریم کورٹ کے ججز اس کی ویٹنگ کریں۔جسٹس چوہدری مشاق احمد نے کہا کہ ججز کی کارکردگی پبلک پراپرٹی ہوتی ہے۔جسٹس طارق عباسی نے کہا افسوس آج وہ بار اور بنچ نہیں ہیں۔جن کا رشتہ احترام پر قائم تھا۔دریں اثناء چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈ ی بنچ کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان ، جسٹس چوہدری مشتاق احمد، جسٹس عبد العزیز ، جسٹس رسال حسن سید ،جسٹس محمد امیر بھٹی نے بھی پودے لگائے۔
تازہ ترین