• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت فتح علی خان کو ریلیف، زیرو ٹیکس عائد کرنے کا آرڈر پاس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکار راحت فتح علی خان کو خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے میں بڑا ریلیف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے خفیہ بینک اکاؤنٹس رکھنے کے معاملے پر گلوکار راحت فتح علی خان کو ریلیف دیتے ہوئے زیرو ٹیکس عائد کرنے کا آرڈر پاس کردیا۔ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس ( آر ٹی او) کی ٹیم نے راحت فتح کے 2014 کے کھاتوں کا آڈٹ کیا جس کی رپورٹ آنے کے بعد ایف بی آر حکام نے زیرو ٹیکس کا آرڈر جاری کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی گلوکار خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر حکومت کی جانب سے متعارف کرائے جانے والی ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ ایف بی آر نے رواں سال جنوری میں گلوکار راحت فتح علی خان کو خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر دوسری بار نوٹس بھیج کر جواب طلب کیا تھا۔ انہیں 15 جنوری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا تھا کہ راحت فتح علی خان پہلے نوٹس کے بعد آر ٹی او ٹیم کو مطمئن نہیں کرسکے تھے، اسی بنیاد پر انہیں دوسرا نوٹس جاری کر کے جواب جمع کرانے کی مہلت دی گئی۔

تازہ ترین