• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کے سلسلے میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہیلتھ سیکرٹری

لندن(سعید نیازی) ہیلتھ سیکریٹری میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کے سلسلے میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور سماجی دوری کی پابندیوں کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ مستقبل میں ماسک پہنا قانونی مجبوری کے بجائے ذاتی ذمہ داری کا معاملہ ہوگا۔ وزیراعظم بورس جانسن نے گذشتہ روز لاک ڈائون کو مرحلہ وار ختم کرنے کے حوالے سے جو پروگرام دیا اس کے تحت پابندیاں21جون تک ختم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ17مئی سے لوگ اپنے دوستوں اور عزیروں سے گلے مل سکیں گے اور یہ اس لئے ممکن ہوگا کیونکہ صحت کے خطرات سے دو چار افراد کو کوویڈ سے بچائو کیلئے ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہوں گی۔ہیلتھ سیکریٹری نے کہا کہ کورونا وائرس کا مکمل طور پر خاتمہ ممکن نہیں اور لوگوں کو اس کے ساتھ ہی رہنا ہوگا۔ جیسے کہ فلو کے ساتھ رہ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ویکسین کی افادیت کے سبب اموات میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے اور ویکسین کی پیشکش ملتے ہی اسے قبول کیا جائے، انٹرسٹی کمیونٹیز کے افراد میں ویکسین نہ لگوانے کے سبب وائرس رہ سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف وارک کے ڈاکٹر مائیک ٹلڈسلی نے کہا ہے کہ پسماندہ کمیونٹیز کے افراد کو ویکسین نہ لگوانا قابل تشویش ہے۔ وائرس کے سبب اموات میں کمی کے باوجود اب بھی گذشتہ پانچ برس کے نسبت ان کی شرح 26 فیصد ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن نے روڈ میپ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ روڈ میپ کے حوالے سے گارنٹی نہیں دے سکتے، کیونکہ پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ ڈیٹا کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ موسم بہار اور گرما ہمارے لئے نئی امیدوں کا باعث نہیں ہے۔ اراکین پارلیمنٹ روڈ میپ کے اقدامات پر مارچ کے آخر میں ووٹ دیں گے۔ لیبر لیڈر سرکیئر اسٹارمر نے حکومت کے روڈ میپ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھاکہ حکومت ورکرز اور بزنس کیلئے فرلو اسکیم کے حوالے سے غیر یقینی کی صورت حاصل کو ختم کرے۔ کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ اسٹیو بیکر جو کہ کوویڈ ریکوری گروپ کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ پابندیوں کو تیزی کے ساتھ ختم کیا جانا چاہئے تھا۔ تاخیر سے ایوی ایشن، مہمان نوازی اور آئوٹ کے شعبوں کو شدید نقصان ہوگا۔

تازہ ترین