• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی مہم کی آڑ میں مشق ستم نہ بنایا جائے، کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) کیمسٹ برادری نے ہمیشہ محکمہ ہیلتھ سے تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی مفاد عامہ اور عوام کو معیاری اور بہتر ادویات کی فراہمی کےلئے تعاون کیا جائیگا۔کیمسٹ برادری ادویات کی خریداری کے وقت فارم 7 کی کاپی کے حصول کو یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین زاہد بختاوری نے ڈرگ کنٹرولر راو حمید اور چوہدری عمران رشید کے ہمراہ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کائیوان حیدر ، احمد خٹک، شیخ عبدالجبار ثاقب اختر بٹ، چوہدری رفیق گجر ،صہیب پاشا ملک اسماعیل شوکت نیازی محمد عابد خان، محمد شیخ ساجد طارق سلطان ڈاکٹر عبدالقیوم بھی شریک تھے۔ ڈرگ کنٹرولر نے کہا کہ فارم 7 والی ادویات کی خریداری کرتے وقت دوا پر اسکا رجسٹریشن نمبر اور مینو فیکچرر یا ڈسٹری بیوٹرز سے فارم کی کاپی کے حصول کو لازمی بنایا جائے۔ زاہد بختاوری نے کہا کہ جس مقام پر فارم 7 کے بغیر ادویات تیار یا سٹاک کی جا رہی ہیں وہاں کریک ڈاؤن کر کے ان عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے نہ کہ کسی بھی مہم کی آڑ میں کیمسٹوں کو مشق ستم نہ بنایا جائے ۔
تازہ ترین