• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں کورونا کے 353 نئے مریضوں کی تشخیص، 5 اموات

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 353 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ 

ریاض سے ترجمان سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 021 ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ  24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریضوں کا انتقال ہوا۔ اس طرح کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 475 ہوگئی۔ 


ترجمان نے کہا  کہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 280 مریض صحتیاب ہوئے۔ جس کے نتیجے میں صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ67 ہزار 15 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین