• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں آج کورونا کے327 نئے مریض رجسٹرڈ، پانچ انتقال کرگئے

سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے327 نئےکیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

 ترجمان وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونامریضوں کی تعداد 3 لاکھ 75 ہزار 333 ہوگئی ہے۔ جبکہ مملکت میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 5 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔ 

ترجمان وزارت صحت نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سے اموات  کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی ہے۔ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 318 مریض صحتیاب ہوئے۔


اس طرح سعودی عرب میں کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار 412 ہوگئی ہے، جبکہ سعودی عرب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 ہزار 455 ہے۔ 

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ سعودی عرب میں 497 کورونا  مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین