• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی شعبے میں تفریق ختم کرنے کیلئے یکساں قومی نصاب کا نفاذ یقینی بنانا ہوگا، صدر عارف علوی

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ تعلیمی شعبے میں تفریق ختم کرنے کے لیے یکساں قومی نصاب کا نفاذ یقینی بنانا ہوگا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت یکساں قومی نصاب پر اجلاس ہوا جس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیرِ مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں تفریق ختم کرنے کے لیے یکساں قومی نصاب کا نفاذ یقینی بنانا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ طلبہ میں کردار سازی، تنقیدی اور تخلیقی سوچ فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملکی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے معیاری اور تحقیق پر مبنی تعلیم دینا ہوگی۔

تازہ ترین