• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری آئمہ کرام کا کوئی سروس سٹرکچر نہیں، مساجد ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا

پشاور(جنگ نیوز)گورنمنٹ آئمہ مساجد ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا اجلاس صدر گورنمنٹ آئمہ مساجد ایسوسی ایشن پختونخوا مولانا احسان الہادی کی صدارت میں پشاور میں منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مفتی خیال محمد محمدی،مولانا نورالحق،مولانا سردار گل بونیری ،مولانا صدام حسین سمیت دیگر ارا کین نے شرکت کی۔اجلاس میں ائمہ مساجد کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ گورنمنٹ آئمہ کرام ومساجد ایسوسی ایشن کے علمائے کرام سرکاری دفاتر،کالونیوں اور کالجز میں بحیثیت خطیب پیش امام کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جمعہ اور عیدین کے اجتماعات بھی کر رہے ہیں لیکن ان اماموں کی تنخواہیں انتہائی کم ہیں علاوہ ازیں سرکاری آئمہ کرام کا کوئی سروس سٹرکچر بھی نہیں ہے۔ اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ مسائل کو حل کرنے کے لیے دوسرے سرکاری ملازمین کی طرح سروس سٹرکچر اور انہیں شہادت العالمیہ کی بنیاد پر بی پی ایس16 دینے ، سیکرٹریٹ ملازمین کی طرح پروفیشنل الاؤنس کی فراہمی کے ساتھ آئمہ کرام کے لیے مساجد میں نائب اور خادم کی آسامی تخلیق کرنے اور والدین کے کوٹہ میں ان کے بچوں کو بھرتی کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

تازہ ترین