• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر میں دوسری شادی راز رکھنے پر بھاری جرمانہ کی سزا ہوگی

مصر میں مردوں کو دوسری شادی راز رکھنے پر قید اور بھاری جرمانہ کی سزا ہوگی۔ قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے 58 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قانون پیش کیا گیا ہے۔ 

مسودہ قانون کے مطابق مرد کو دوسری شادی کے لئے پہلی بیوی سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔ پہلی بیوی کی منظوری کے بغیر یا دوسری شادی کو راز میں رکھنے پرسزاؤں کا تعین کیا گیا۔ 

مسودہ قانون میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف وزری کے مرتکب شوہروں کو1 سال قید اور جرمانہ ہوگا۔ بعض صورتوں میں قید اور جرمانہ دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔ 


مسودہ قانون کے مطابق نئے قانون میں پہلی بیوی کو شوہر سے طلاق لینے کا قانونی حق دیا گیا ہے۔ اور پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسرا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں کو 1 سال قید اور جرمانہ ہوگا۔ 

نئے مسودہ قانون میں شادی کے لیے لڑکے اور لڑکی کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ 18سال سے کم عمر افراد کی شادی کرانے پر 1 سال قید اور جرمانہ ہوگا۔

تازہ ترین