کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں آرام والے دن ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کراچی کے گالف کورس میں ایکشن میں دکھائی دیئے۔ بابر اعظم ،محمد حفیظ ، بین ڈنک، ڈین کرسٹن اور وسیم اکرم نے مقامی کلب میں گالف کھیلی ۔
بالی ووڈ فلم ویلکم کی ریلیز کے 18 سال مکمل ہونے پر ہندی فلموں کے سینئر اداکار انیل کپور نے مرحوم فیروز خان کی فلم میں یادگار کردار آر ڈی ایکس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا۔ انکا کہنا تھا کہ فیروز خان نے اس فلم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
فری مین آف دی بارو، شہر کا سب سے بڑا اعزاز اولڈہم بارو کونسل نے کونسل کی متفقہ قرارداد کی منظوری کے بعد سابق مئیر اولڈہم بارو کونسل ڈاکٹر زاہد چوہان کے نام کیا۔
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مائنڈ سیٹ کا مسئلہ ہے، شہباز شریف کے ہوتے ہوئے ایکسپورٹس نہیں بڑھ سکتیں۔
پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ 5 روزہ کراچی عالمی کتب میلے میں اتوار کو کتابوں کی خریداری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔
برطانیہ کے وزیرِ صحت ویس اسٹریٹنگ نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کی 5 روزہ ہڑتال کے دوران نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) فی الحال صورتحال سے نمٹ رہی ہے، تاہم ہڑتال کے بعد خدمات کی بحالی کا مرحلہ ان کے لیے باعثِ تشویش ہے، کیونکہ یہ وقت این ایچ ایس کے مصروف ترین موسمِ سرما سے ہم آہنگ ہو رہا ہے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے ساتھ ایک قانون پاس کیا گیا، اس قانون کا مسودہ ہم نے تیار نہیں کیا۔
ٹرین و ٹیوب کے اسٹیشنوں اور ٹیوب لائنز میں سی سی ٹی وی کی تنصیب کے باوجود اب بھی خواتین جنسی حملوں سے محفوظ نہیں۔
فرحان یوسف نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 347 رنز بنائے تو اعتماد ہوا مگر بالرز سے کہا کہ ٹارگٹ 250 سمجھ کر جارحانہ بالنگ کرنی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنمائوں کی قید و بند اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی عدالت سے رجوع کرنے اور یورپ بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے احتجاج آرگنائز کرنے کےلیے پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ نے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ پاکستان میں حکومت تعلیم، صحت اور بالخصوص معذور بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کے لیے اللہ تعالیٰ کا انمول تحفہ ہیں جو ذاتی آرام کو پسِ پشت ڈال کر عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ سمیر منہاس نے دباؤ میں بہت بڑی اور شاندار اننگ کھیلی، ملتان میں کوچز نے سمیر منہاس کے ساتھ بہت محنت کی رہنمائی کی اور سمیر کو کریڈٹ جاتا ہے۔
دبئی میں کھیلےگئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔
تیلگو تامل اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ آج 36 برس کی ہوگئیں۔ واضح رہے کہ وہ 21 دسمبر کو 1989 کو پیدا ہوئیں۔
کراچی میں فیریئر تھانے کی حدود میں حادثے میں 2 افراد کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔
حیدر آباد کے علاقے مہر علی کالونی میں 3 سال کی بچی نالے میں گر گئی۔
اپوزیشن اتحاد کی قومی مشاورتی کانفرنس نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا مطالبہ کردیا۔