آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ رمضان المبارک 1442ھ22؍اپریل 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بیلجیئم میں کورونا وائرس سے اب تک 22 ہزار افراد ہلاک

بیلجیئم میں کورونا وائرس اب تک 22000 لوگوں کی جان لے چکا ہے۔ یہ اعداد و شمار بیلجیئم میں کورونا وائرس کی معلومات فراہم کرنے والے ادارے سائنسانو نے جمعہ کے روز جاری کیے۔

سائنسانو کے مطابق بیلجیئم میں عالمی وباء کے آغاز سے لیکر ابتک کورونا وائرس کے ہاتھوں 22006 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس وقت بھی ملک میں اس وائرس کے باعث 28 ہلاکتیں روزانہ ہو رہی ہیں۔

سائنسانو کے فراہم کردہ دیگر اعداد و شمار کے مطابق 16 سے 22 فروری کے درمیان 2293 نئے افراد روزانہ کورونا کا شکار ہوئے۔ جو کہ اس سے ایک ہفتہ قبل کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ ہے۔


پہلے دن سے لیکر ابتک بیلجیئم میں 7 لاکھ 63 ہزار 885 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ اس وقت ہر ایک لاکھ شہریوں پر 252.8 کورونا مریض ہیں۔

سائنسانو کے مطابق بیلجیئم کے اسپتالوں میں اس وقت 1761 کورونا متاثرین داخل ہیں۔ جن میں سے 368 انتہائی نگہداشت وارڈز میں جبکہ 178 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید