• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم ڈائریکٹر کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی

بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر، مصنف، ایڈیٹر، پروڈیوسر اور اداکار انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ نے کہا ہے کہ لینگری (مغربی انداز کا خواتین کا زیر جامہ) کے لیے پوزنگ کرنے پر اُنہیں غیرمہذبانہ اور بے ہودہ کمنٹس کا نشانہ بنایا گیا، یہاں تک کہ ریپ کی دھمکی تک ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس پیج کو مکمل طور پر ڈیلیٹ کرنے کا سوچ رہی ہیں، اس سے قبل کبھی بھی انھیں ایسی صورتحال اور خوف محسوس نہیں ہوا۔

 گزشتہ چند ہفتے میری ذہنی صحت کے حوالے سے بہت مشکل تھے۔ انھوں نے کہا کہ جب سے میں نے لینگری میں ایک تصویر پوسٹ کی تو تب سے یہ غیر مہذبانہ اور تکلیف دہ کمنٹس آنا شروع ہوئے۔ 


عالیہ نے کہا کہ میں نے کوشش کی ہراسگی پر مبنی ان کمنٹس کو نظر انداز کردوں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اس حوالے سے سامنے آنے اور بولنے کی ضرورت ہے،  کیونکہ اس قسم کے کمنٹس ریپ کلچر کو ترغیب دیتے ہیں اور یہ مختلف انداز میں بھارت سمیت دنیا بھر کی خواتین کو متاثر کرتے ہیں۔

تازہ ترین