الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کر دیا گیا۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے75سیالکوٹ /ڈسکہ میں 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 18 مارچ کو پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو حکم دیا تھا کہ این اے 75 سیالکوٹ IV میں ضمنی انتخاب میں بدامنی اور بے قاعدگیوں پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کو معطل کیا جائے۔
دوسری جانب حکومت نے ڈسکہ میں ضمنی انتخاب سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پنجاب حکومت انتظامی افسران کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی چیلنج کرے گی۔
وزیر اعظم نے قانونی ٹیم سے ملاقات کی، قانونی ٹیم نے وزیر اعظم عمران خان کو آئندہ کے لائحہ عمل پر مشورے دیے۔