واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کو "محتاط رہنے" کا انتباہ جاری کیا ہے، یہ انتباہ انہوں نے اس وقت جاری کیا جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ شام میں فضائی حملوں سے ایران کو کیا پیغام بھیجنا چاہتے ہیں۔
کابینہ کی اقتصادی کمیٹی نے حوالہ ترسیلات اسکیم کے کلیمز کی ادائیگی کے لیے 30 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی۔
1970ء کی دہائی کے ہیوی میٹل بینڈ بلیک سبتھ کے فرنٹ مین برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن جنکا دو ہفتے قبل 76 برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا، اب انکی تدفین کے بعد ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں انکی موت کی وجہ کا انکشاف کیا گیا ہے۔
بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی خبروں کی تردید کی ہے۔
پاکستانی طلباء نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
ان دنوں چین میں ذہنی دبائو، کم خوابی اور ٹینشن کم کرنے کے لیے ایک عجیب و غریب رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے جس میں ہزاروں بالغ افراد ان مسائل سے نمٹنے کے لیے بالغوں کے لیے ڈیزائن کیے گئے پسیفائرز (برصغیر میں چھوٹے بچوں کو دی جانے والے چسنی) پر انحصار کر رہے ہیں۔
بنگلہ دیش میں عام انتخابات آئندہ سال فروری میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
رکنِ سینیٹ اور ارکانِ اسمبلی کی نااہلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے ذرائع نے وضاحت جاری کر دی۔
مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔
یومِ استحصالِ کشمیر پر آج کنٹرول لائن کے دونوں طرف قوم ایک آواز ہو گی۔
ناروے کپ انڈر 15 ایونٹ کیلئے پونے دو کروڑ روپے کی رقم گرانٹ کرانے اور ایونٹ میں شرکت نہ کرنے والی لیاری فٹ بال اکیڈمی کے کوچ اور منیجر کو صوبائی وزیر کھیل نے بدھ کواپنے آفس میں بلوا لیا ہے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر تہران میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستانی سفارتخانہ تہران کے مطابق تقریب میں پاکستانی شہریوں، طلبا اور میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بالی ووڈ ادکارہ و گلوکارہ شہناز گل بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہو گئیں، جس پر ان کے بھائی شہباز بدیشہ نے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ویڈیو کال کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں شہناز اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں۔
جنوبی بھارت کی کناڈا فلموں کے اداکار سنتوش بالاراج منگل کو بنگلور میں یرقان کی پیچیدگیوں کے باعث چل بسے۔ وہ آنجہانی پروڈیوسر انیکل بالاراج کے بیٹے تھے جنھوں نے سنتوش 2009 کی فلم کیمپا سے فلمی دنیا میں متعارف کروایا تھا۔
ایک عام مصنوعی مٹھاس بعض کینسر کے مریضوں کے لیے امیونوتھراپی کے علاج کو متاثر کر سکتی ہے۔