آپ آف لائن ہیں
منگل7؍رمضان المبارک 1442ھ 20؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزارت صحت نے کورونا وائرس (ٹو ) کی موجودگی کی تصدیق کردی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزارت قومی صحت نے ملک میں کورونا وائرس ٹو(2) کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم شدت والی نہیں تاہم شہری کورونا گائیڈ لائنز سمیت ایس او پیز پرسختی سےعمل کریں۔

ذرائع کے مطابق وزارت قومی صحت کی جانب سے کوروناوائرس کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، جس میں ملک میں کورونا وائرس ٹوکی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں سارس کوویڈ ٹو وائرس کے کیس سامنےآئے ہیں۔

ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق 92 ممالک میں سارس کوویڈ ٹو نامی وائرس پایا گیا ہے، سارس کوویڈٹو وائرس پہلی بار برطانیہ میں سامنے آیا تھا تاہم کوروناوائرس کی نئی قسم شدت والی نہیں ہے۔

کورونا وائرس کی نئی قسم کی منتقلی کاعمل تیزہے، شہری کورونا گائیڈ لائنز سمیت ایس او پیز پرسختی سےعمل کریں اور اپنےمقررہ وقت پر کورونا ویکسی نیشن یقینی بنائیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت قومی صحت کوروناوائرس ٹو پرگہری نظر رکھے ہوئےہے، جدیدسرویلنس سسٹم سےکورونا وائرس ٹوکی مانیٹرنگ جاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید