• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے پاوری ٹرینڈ پسند نہیں: کومل عزیز خان

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ کومل عزیز خان کہتی ہیں کہ اُنہیں پاوری ٹرینڈ پسند نہیں۔

گزشتہ روز کومل عزیز خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔

سوال و جواب کے اس سیشن میں کومل عزیز خان نے اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

اسی دوران ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا آپ کو نیا ٹرینڈ ’پاوری ہورہی ہے‘ پسند ہے؟

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کومل عزیز خان نے کہا کہ ’مجھے ذاتی طور پر پاوری ٹرینڈ پسند نہیں۔‘

کومل عزیز خان نے کہا کہ ’میں نے دیکھا ہے پاوری ٹرینڈ کی وجہ سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آرہی ہے۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں یہ دیکھ کر ہی ٹھیک ہوں اس ٹرینڈ سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آرہی ہے۔‘

پاوری ٹرینڈ کیا ہے؟

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔

دیکھتے ہی دیکھتے دنانیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور نامور ٹی وی چینلز پر دنانیر کو انٹرویو کے لیے خصوصی طور پر مدعو بھی کیا گیا۔

تازہ ترین