آپ آف لائن ہیں
منگل7؍رمضان المبارک 1442ھ 20؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عرفان خان کے بیٹے کو کیے گئے میسجز وائرل

گزشتہ سال 29 اپریل کو اِس دنیا سے رخصت ہونے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے اپنی والد کی واٹس اپ چیٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

بابیل اپنے والد سے متعلق یادیں اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے والد کی واٹس اپ چیٹ کا اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔


مذکورہ واٹس ایپ چیٹ سال 2019 اور 2020 کی ہے یعنی عرفان خان کے انتقال سے کچھ ایک ماہ پہلے کی۔

واٹس اپ چیٹ میں عرفان خان اپنے بیٹے کو فون پر رابطہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

بابیل خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اس وقت جو محسوس کررہا ہوں وہ بیان نہیں کرسکتا ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں اپنی پُرانی واٹس ایپ چیٹس ڈیلیٹ کررہا تھا اور اُسی دوران مجھے بابا کے میسجز ملے۔‘

بابیل خان نے لکھا کہ ’میں ایک پل کے لیے تو بابا کو رپلائی کرنے والا تھا کیونکہ مجھے ایسا محسوس ہوا تھا کہ میرے ادھر میرے ساتھ ہی ہیں۔‘

اس جذباتی پوسٹ کو دیکھنے کے بعد عرفان خان کے مداح ایک بار پھر سے اپنے پسندیدہ اداکار کو یاد کرنے لگے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید