گزشتہ سال 29 اپریل کو اِس دنیا سے رخصت ہونے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کی اہلیہ نے اپنی انسٹا پروفائل تبدیل کردی ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی پروفائل پیکچر تبدیل کرکے شوہر اور بیٹے کی تصویر لگا دی ہے۔
ستاپا سکدر نے اب انسٹاگرام پروفائل پیکچر میں اپنے مرحوم شوہر عرفان خان اور بڑے بیٹے بابیل خان کی تصویر لگائی ہے جس میں اداکار کُرسی پر بیٹھے ہیں جبکہ اُن کا بیٹا گیٹار بجا رہا ہے۔
اس سے قبل عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔
ستاپا سکدر نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’محدود سے لامحدود تک کا سفر۔‘
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ رواں سال ریلیز ہوگی۔
عرفان خان کی اس آخری فلم کے ہدایتکار انوپ سنگھ ہیں جبکہ عرفان خان نے اس فلم میں اونٹوں کے تاجر کا کردار ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔