• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کا میانمار میں مظاہرین پر طاقت کا استعمال روکنے کا مطالبہ

برطانیہ اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق  نے میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف سراپا احتجاج پُرامن مظاہرین پر طاقت کےاستعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے میانمار کی فوج سے طاقت کا استعمال فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ اور اقوام متحدہ انسانی حقوق دفتر نے میانمار میں مظاہرین کے خلاف پُرتشدد کارروائی کو انتہائی ناگوار اور قابل مذمت عمل قرار دیتے ہوئے فوج سے طاقت کا استعمال روکنے اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔


 ترجمان برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے امریکا اور کینیڈا کے ساتھ مل کر میانمار میں فوجی بغاوت کےخلاف اقدام کیا ہے اور میانمار کے کمانڈر ان چیف سمیت نو فوجی افسران پر انسانی حقوق کی پابندیاں لگائی ہیں۔

تازہ ترین