• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن خفیہ ہوگا یا اوپن؟ فیصلےکی گھڑی آگئی، ساری نظریں آج سپریم کورٹ پر

سینیٹ الیکشن خفیہ ہوگا یا اوپن؟ فیصلےکی گھڑی آگئی، ساری نظریں آج سپریم کورٹ پر


اسلام آباد (ایجنسیاں، جنگ نیوز) سینیٹ الیکشن خفیہ ہوگا یا اوپن؟ فیصلے کی گھڑی آگئی، ساری نظریں آج سپریم کورٹ پر ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سینیٹ انتخابات کے حورالے سے صدارتی ریفرنس پر رائے (آج)سنائے جانے کا امکان ہے ۔صدر مملکت نے یہ ریفرنس 23دسمبر 2020کو سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے 4 جنوری کو پہلی سماعت کی، ریفرنس کی کْل 20سماعتیں ہوئیں۔پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان کی صوبائی حکومتوں، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے اوپن بیلٹ کی حمایت کی، سندھ حکومت نے مخالفت کی اسی دوران 6فروری کو کابینہ سے الیکشن ترمیمی آرڈیننس 2021کی منظوری بھی لے لی گئی۔ عدالت نے پیپلز پارٹی، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز، مسلم لیگ ن، جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی سمیت وکلاء تنظیموں کا موقف بھی سنا۔ چیف الیکشن کمشنر کا ایک ہی موقف رہا اگر سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے ہیں تو آئین میں ترمیم کرالی جائے۔

kk

تازہ ترین