• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی آبی وسائل، اگلے مالی سال کیلئے واپڈا کے تمام منصوبے منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ​ مجلس قائمہ برائے آبی وسائل نے مالی سال 22-2021کے لیے واپڈا کے تمام منصوبے منظور کر لیے۔ مجلسِ قائمہ برائے آبی وسائل کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔ جس میں چیئرمین واپڈا نے ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور سے شرکت کی ، صدارت مجلسِ قائمہ کے چیئرمین نواب محمد یوسف تالپور نے کی، مہمند ڈیم اورگریٹر کچھی کنال پہلی ترجیح قرار دیا گیا۔ مجلس قائمہ کو بتایا گیا کہ واپڈا کو مالی سال 20-2019کے دوران 76992ملین روپے دیئے گئےجبکہ واپڈا نے 178282ملین روپے مانگے تھے۔مجلسِ قائمہ کو بتایا گیا کہ واپڈا کے پی ایس ڈی پی میں تین ترجیحات قائم کیں گئی ہیں۔ پہلی ترجیح میں دیامر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم اور گریٹر کچھی کنال سے متعلقہ منصوبے شامل ہیں۔ مجلسِ قائمہ نے ہدایت کی پہلی ترجیح کے طور پر نولانگ ڈیم کو بھی شامل کیا جائے، اگلے بجٹ میں چراہ ڈیم کو بھی شامل کیا جائے تاکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کو پانی کے بحران سے بچایا جاسکے۔مجلسِ قائمہ نے ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں فیڈرل فلڈ کمیشن، ارسا اور وزارتِ آبی وسائل سے متعلقہ تمام دیگر اداروں کے ترقیاتی منصوبے پیش کیے جائیں۔

تازہ ترین