کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار ، مزید 50 پیسے سستا ہو گیا ، بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے 157.60 روپے سے کم ہو کر 157.10 روپے اور قیمت فروخت 157.70 روپے سے کم ہو کر 157.20 روپے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کی کمی سے 157.50 روپے سے کم ہوکر 157.10 روپے اور قیمت فروخت 50پیسے کی کمی سے 157.80روپے سے کم ہو کر 157.30 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو مارکیٹ میں یورو کی قیمت خرید 188.50 روپے اور قیمت فروخت 190.00روپے پر برقرار رہی۔