ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا سے ایران پر پابندیاں ختم کر کے جوہری معاہدے میں واپس آنے کا مطالبہ کردیا۔
ترک صدر اردوان نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کی وجہ سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں اور امریکا ایران اور عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے میں واپس آئے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ امریکا یہ اقدامات کرکے خطے کے استحکام اور معاشی خوشحالی میں حصہ دار بن سکتا ہے۔