• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین کمیشن بجٹ قوانین پر نرمی کیلئے تیار ہوگیا

برسلز( نمائندہ جنگ ) یورپین کمیشن نے عندیہ دیا ہے کہ ممبر ممالک میں معاشی بحالی کیلئے وہ اپنے بجٹ سے متعلق قوانین پر نرمی کا مظاہرہ کرے گا ۔ بجٹ سے متعلق اس قانون میں نرمی کا مقصد یہ ہے کہ ممبر ممالک اب کورونا وبا سے متاثر ہونے والی اپنی معیشتوں کو واپس درست راستے پر لانے کیلئے 2022 تک یورپین یونین کی گائیڈ لائنز کو نظر انداز کر سکیں گی۔ یاد رہے کہ یورپ میں 2008 کے معاشی بحران کے باعث 2011 میں یورپین یونین نے اپنے ممبر ممالک کیلئے اپنا بجٹ بناتے وقت کچھ حدود کو پار کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس پابندی کے تحت کوئی بھی ممبر ریاست 3 فیصد سے زائد خسارے اور اپنے قومی ادھار ( پبلک ڈیبٹ ) کے 60 فیصد سے زیادہ کا بجٹ بناتے وقت حد عبور نہیں کرے گی لیکن فروری 2020 سے لے کر اب تک یورپین ریاستیں اپنے شہریوں کو کورونا وبا کے معاشی نقصان سے بچانے کیلئے مسلسل مدد کر رہی ہیں جس سے ان کے سالانہ بجٹ کے قومی اعدادوشمار یورپین یونین کی طے کردہ حدود سے باہر نکل جانے کا شدید خطرہ ہے۔
تازہ ترین