• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ خان کی بیٹی کی پہلی آرٹ کلاس کی تصویر وائرل

شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی پاکستان کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان کی بیٹی کی پہلی آرٹ کلاس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عائشہ خان نے اپنے شوہر ’میجر عقبہ‘اور اپنی بیٹی ’ماہ نور‘ کی نئی تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر باپ اور بیٹی کی محبت کو بخوبی انداز میں بیان کر رہی ہے۔

مذکورہ تصویر میں عائشہ خان کی بیٹی ماہ نور مصوری کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ یہ تصویر اُن کی پہلی فائن آرٹس کلاس کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میجر عقبہ اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر اُنہیں مصوری کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔

عائشہ خان نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کی بیٹی لیفٹی یعنی بائیں ہاتھ سے لکھتی ہیں۔‘

سابقہ اداکارہ نے صرف 13 گھنٹے پہلے ہی یہ پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہےجسے اب تک 21 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018ء کو عائشہ خان اور میجر عقبہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اُن کے ہاں سال 2019 میں 12 ربیع الاول کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا۔

عائشہ خان نے 20 برس قبل یعنی 2000ء میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں مہندی، وصل، خدا زمین سے گیا نہیں ہے، پارسا، خدا میرا بھی ہے، من مائل، وہ ایک پل اور دیگر شامل ہیں۔

اداکارہ نے 18 سال کے کامیاب میڈیا کیریئر کے بعد میڈیا انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

دوسری جانب اُن کے شوہر میجر عقبہ پہلے پاکستانی ملٹری آفیسر ہیں جنہوں نے آر ایم اے ایس میں پلاٹون کمانڈر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے اور اعزازی تلوار بھی جیتی۔

تازہ ترین