• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

60 سال سے زائد افر اد کیلئے چینی ویکسین فوری لگانے کی منظوری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے 60 سال سے زائد عمر کے طبی عملے کو سائینو فارم ویکسین لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا سائینو فارم ویکسین آج سے 60سے زائد عمرکے ڈاکٹر اور طبی عملے کو لگائی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے چینی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ سائینو فارم ویکسین 60 سال سے زائدعمر کے افراد کو دی جاسکے گی، 60سال سے زائدعمر کے رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز چینی ویکسین لگا سکتے ہیں۔ بعد ازاں ڈریپ نے 60 سال سے زائد عمر کے طبی عملے کو ویکسین لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ 60 سال سے زائد عمرکے ڈاکٹر اور طبی عملے کو آج سے چینی ویکسین لگائی جائےگی۔ ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے چینی اور روسی ویکسنز کو ایسے افراد کیلئے موزوں قرار دیا تھا تاہم 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن چند روز میں شروع ہوگی۔

تازہ ترین