• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے والد کے جیسا ’گریٹ‘ آدمی کوئی نہیں: حنا درانی

پاکستانی فلموں کے رومانوی ہیرو کہلائے جانے والے اور 1970 کی مقبول فلم ’ہیر رانجھا‘ میں ’رانجھا‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار اعجاز درانی کی بیٹی حنا درانی نے اپنے مرحوم والد کو دُنیا کا ’گریٹ مین‘ قرار دے دیا۔

حنا درانی نے اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اُن کی ماضی کی یادگار ویڈیو شیئر کی جس میں اداکار اعجاز درانی مُسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


اُنہوں نے اپنی پوسٹ کو ایک محبت بھرا کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی بھی شخص میرے ابّا سے زیادہ پُرکشش اور زبردست نہیں۔‘

حنا درانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دل والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ اعجاز درانی طویل علالت کے بعد گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے، اعجاز درانی نے اپنی زندگی کا نصف سے زائد حصہ فلم انڈسٹری کو دیا اور انہیں پاکستانی فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کے چند مقبول اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اعجاز درانی گجرات کے گاؤں میں پیدا ہوئے اور 1956 میں اداکاری کا آغاز کیا۔اعجاز درانی نے ’حمیدہ‘ فلم سے اداکاری کا آغاز کیا تاہم انہیں 1960 کے بعد شہرت ملنا شروع ہوئی۔

اعجاز درانی نے شاندار فلمی کیریئر کے دوران 150سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی مقبول فلموں میں ’ڈاکو کی لڑکی، گلبدن، عزت، وطن، فرشتہ، شہید، دوشیزہ، بدنام، سرحد، دوست دشمن، گناہ گار، بیٹی، بیٹا، دھوپ اور سائے، جوانی مستانی، ظال، دلبر، دلدار، ناجو، پاک دامن، ہیر رانجھا، زرقا، سلطان، ضدی اور شعلے‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔

اعجاز درانی کی ملکہ ترنم نورجہاں سے تین بیٹیاں ہیں اور دونوں کی شادی محض ایک دہائی تک ہی چل سکی تھی۔ انہوں نے مجموعی طور پر تین شادیاں کیں۔

تازہ ترین