• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کی 1 سیٹ نے کٹھ پتلی کو بے نقاب کر دیا: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ سینیٹ کی ایک سیٹ نے اس کٹھ پتلی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد میں واقع سندھ ہاؤس پہنچیں، جہاں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کا استقبال کیا۔

سندھ ہاؤس میں پی ڈی ایم کے اراکینِ پارلیمنٹ بھی موجود تھے جن کے لیئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ظہرانے سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے ایک سیٹ جیت کر دکھایا ہے کہ وزیرِ اعظم اکثریت کھو چکے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ اب تک صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی مان لیا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اکثریت کھو چکےہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ یہ کب تک اس کرسی پر بیٹھیں گےاور ان کے اسپیکر کب تک کرسی پر رہیں گے۔

تازہ ترین