• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر لیے گئے ووٹ کی کیا حیثیت ہے، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج آپ نے اعتماد کا جو ووٹ لیا اس کی کوئی حیثیت نہیں، آپ نے گن پوائنٹ پر اپنے ارکان سے اعتماد کا ووٹ لیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا مجھے ووٹ دو ورنہ چھوڑوں گا نہیں کہہ کر گن پوائنٹ پر لیے ووٹ کی کیا حیثیت ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جنہیں بکاؤ اور پیسے لینے والا کہتے ہیں انہی سے اعتماد کا ووٹ لیا شرم آنی چاہیے۔


رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 16 ووٹ گن پوائنٹ پر لیے گئے ڈسکہ کی طرح پورے اسلام آباد پر دھند چھا گئی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کل بنکر بن گیا، پارلیمنٹ لاجز کے آنےجانے والے راستے پر پہرے بٹھا دیئے گئے۔

تازہ ترین