سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر موجود چار کرداروں کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں ارکان نے وزیر اعظم سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی عطاء اللّٰہ، اسلم خان، جمیل احمد اور فہیم خان شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چاروں ارکان کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے بد عنوان عناصر کو بے نقاب کیا۔
وزیر اعظم نے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی یہ قربانی پارٹی ہمیشہ یاد رکھے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ہمارے بیانیے کو تقویت ملتی ہے کہ یہ کرپٹ ہیں، یہ لوگ ہر چیز کو پیسے سے تولتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹ کی نشست ہارنے کی بڑی وجہ بھی پیسے کا استعمال ہے۔