• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب پر حوثیوں کے 8 ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

ریاض(جنگ نیوز )عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے 8ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا۔عرب اتحادی افواج نے 24گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر کیے گئے 8بمبار ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا، 2 ڈرون حملوں میں ہفتے کی صبح سعودی شہر جازان اور خمیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم انہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جب کہ ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔عرب اتحادی افواج کے ترجمان جنرل ترکی المالکی کے مطابق جمعہ کے روز حوثی باغیوں نے سعودی شہر خمیس مشیط پر 6ڈرون حملے کیے جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔سعودی عرب پر حالیہ ڈرون حملوں کی متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، اردن اور کویت کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

تازہ ترین