• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی اپنے والدین کی قبر پر حاضری

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے والدین کی قبر پر حاضری دی ہے جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے بھارتی شہر نئی دہلی میں اپنے والدین کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔

وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے سر ڈنھاپے سیاہ پینٹ اور سفید شرٹ میں ملبوس اپنے والدین کی قبر کے سامنے کھڑے ہیں اور نہایت ہی عقیدت و احترام سے اُن کے لیے دُعا کررہے ہیں۔


یہ تصویریں نامور بھارتی فوٹوگرافر ویرل بھیانی کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں تاہم ابھی تک شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کوئی تصویر شیئر نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں والدین کی موت سے متعلق بتایا تھا کہ ’میری زندگی کاسب سے بڑا ’ہچکی‘ لمحہ میرے والدین کی موت ہے کیونکہ میں 15 سال کا تھا جب میرے والد کا انتقال ہوا اور میں جب 26 سال کا ہوا تو میری والدہ کی بھی وفات پا گئیں۔‘

شاہ رخ خان نے کہا تھا کہ ’ یہ میرے لیے بہت افسوسناک تھا، میرے والدین کے بغیر خالی گھر مجھے کاٹنے کو آتا تھا، میرے والدین کے کھو جانے کا دُکھ، درد، تکلیف اور میری تنہائی نے مجھے مضبوط بنایا۔‘

اداکار نے ہمیشہ اپنے والدین کی موت کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا ہے کیونکہ جب اُن کے والد کا انتقال ہوا تو شاہ رخ خان کی عمر صرف 15برس تھی جبکہ والدہ کی وفات پر اداکار 26 برس کے تھے اور اُن کے والدین نے اُنہیں سُپر اسٹار بنتے ہوئے نہیں دیکھا جس کا اُنہیں ہمیشہ افسوس رہتا ہے۔

تازہ ترین