راولپنڈی کے علاقے کچہری چوک میں فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او میاں عمران عباس فیملی کے ہمراہ جارہے تھے کہ کچہری چوک پر انہیں شہید کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق عمران عباس پر موٹر سائیکل سواروں نے پیچھا کر کے کچہری کے قریب فائرنگ کی۔
ایس ایچ او تھانہ ریس کورس فرائض انجام دے رہے تھے، عمران عباس گولیاں لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔