• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پر ہر جگہ اور ہر قسم کا تشدد ختم کیا جائے، انسانی حقوق کمیشن

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)  ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی)  نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پران کے حقوق کو تسلیم کرنے، ان کے تحفظ اور فروغ کے لئےاٹھنے والی  عالمی آواز میں شامل ہونے کے عزم کا اعادہ  کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کے ساتھ  کام کی جگہ پر اور گھریلو زیادتی، عصمت دری اور نام نہاد ʼغیرتʼ کے جرائم سے لے کر، زبردستی تبادلوں، سمگلنگ اور ہراساں کرنے تک  ہر قسم کے  تشدد  ختم کئے جائیں۔ ایک بیان میں ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں چار خواتین این جی او کارکنوں کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ، گوجرانوالہ میں دو  خواجہ سراؤں  کے قتل، اور موٹر وے پر ایک عورت کے ساتھ ہونے والے وحشیانہ زیادتی پر ریاست کو یہ یاد دلانا چاہتے ہیں  کہ عورتیں اور خواجہ سرا چاہے وہ کام پر ہوں،گھر پر یا عوامی جگہوں پر   غیر محفوظ رہتے ہیں جو ریاست اور معاشرے کی یکساں ناکامی  ہے۔

تازہ ترین