• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس، بھارت کیخلاف اقلیتوں کا مظاہرہ

پیرس( رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے ہیڈ کوارٹر جنیوا میں 46 واں اجلاس جاری ہے اس موقع پر انڈیا میں موجود اقلیتوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ اور احتجاجی کیمپ لگایا گیا ۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد انڈیا میں موجود اقلیتوں پر تشدد، دھمکانا، ان کو ہراساں کرنا اور ہجوم کے تشدد میں بہت اضافہ ہوا ہےاس وقت انڈیا میں اقلیتیں اپنے اپ کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں ۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر انڈین حکومت اور ہندو انتہا پسندوں کے خلاف الفاظ تحریر تھے ۔ احتجاجی کیمپ میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے تصاویر اور بینر لگائے گئے ہیں ۔ جبکہ کیمپ میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم سے اگاہ کرنے کے لیے بروشر اور پمفلٹ بھی رکھے گئے تھے ۔ مودی حکومت کے برسر اقتدار میں انے کے بعد مذہب کے نام پر استحصال کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ان انتہا پسندوں کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے پولیس کے متعصب رویے اور عدالت سے بھی جلد انصاف نہ ملنے کی وجہ سے اقلیتی برادری میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ اقلیتوں کو جبری ہندو بنایا جا رہا ہے ۔ گائے کے نام پر مسلمانوں کو قتل کیا جا رہا ہے ۔

تازہ ترین