• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبر ایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی سے پھر PTI کا ریکارڈ مانگ لیا

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کا جمع شدہ ریکارڈ مانگ لیا ،تحریک انصاف کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو فراہم کیا جائے یا نہیں ،فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا،درخواست کی سماعت 16مارچ کوسماعت ہوگی۔تحریک انصاف کی غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے جمع کرائے گئے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا ، اکبر ایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کا جمع شدہ ریکارڈ مانگ لیا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے کی درخواست الیکشن کمیشن نے 16مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کر دی۔

تازہ ترین