• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاوری گرل کے نام سے پاکستان سمیت دُنیا کے دیگر ممالک میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی دنانیر مبین نے میک اپ کے بغیر اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

دنانیر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُنہوں نے میک اپ نہیں کیا ہوا۔


پاوری گرل نے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے نئے اور پُرانے فالوورز! میری یہ تمام تصویریں میک اپ اور فلٹر کے بغیر ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میرا یہ پیغام اُن تمام لوگوں کے لیے ہے جو میری یہ پوسٹ دیکھ رہے ہیں، آپ کا چہرہ چاہے جیسا بھی ہو، خود سے پیار کریں۔‘

دنانیر نے لکھا کہ ’مجھے غلط نہ سمجھیں، میں کسی کا مذاق نہیں اُڑا رہی ہوں بلکہ میک اپ کرنا تو مجھے خود بھی بہت پسند ہے۔‘

پاوری گرل نے لکھا کہ ’فلٹرز، لائٹس کیمرہ اور میک اپ وغیرہ یہ سب میری زندگی کا حصہ ہیں لیکن میں خود چاہتی ہوں کہ میں اپنی جِلد کو آرام دوں یعنی ہر وقت میک اپ نہ کروں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میک اپ کے بغیر بھی اپنی جِلد سے پیار کرنا سیکھیں۔‘

دنانیر کی میک اپ کے بغیر کی تصویروں کو انسٹاگرام صارفین اس قدر پسند کررہے ہیں کہ اب تک اُن کی پوسٹ پر ڈھائی لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

دنانیر مبین مقبول کیسے ہوئیں؟

گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک دنانیر نامی نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے نتھیا گلی میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھی اور وہاں اُس نے صرف یہ تین جملے کہے تھے:

یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہاں پاوری ہورہی ہے

دنانیر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اس قدر بھایا کہ رات و رات اس پر سیکڑوں ویڈیوز بنا ڈالیں اور صرف پاکستان ہی نہیں سرحد کے اُس پار بھارت میں بھی بالی ووڈ اسٹارز پاوری کرنے لگے۔

تازہ ترین