پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے پورے عمل میں ایک داغ آچکا ہے، صادق سنجرانی کو اب خود مستعفی ہوجانا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹ بوتھ میں کیمروں کی موجودگی پر رد عمل دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی ایوان کے وقار میں کمی لائے ہیں، صادق سنجرانی کو اب خود مستعفی ہوجانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کیمرے لگانے کے واقعے کی تحقیقات کی درخواست کردی ہے۔