آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

معروف اداکارہ ارم اختر کی بیٹے کیساتھ تصاویر وائرل

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’اُمید‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارم اختر کی اپنے بیٹے کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ ارم اختر حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شریک ہوئی تھیں۔

مارننگ شو میں ارم اختر کے ساتھ اُن کے بیٹے بھی خصوصی مہمان تھے اور اُن کی تصویریں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارم اختر مارننگ شو کے سیٹ پر اپنے بیٹے کے ساتھ موجود ہیں۔

وائرل تصویریں ارم اختر اور اُن کے بیٹے کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ارم اختر نے 1990ء میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُنہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی مقبول ترین ڈرامے، ٹیلی فلمز اور اشتہارات کیے۔

ارم اختر نے کئی ڈراموں میں مرکزی کردار بھی ادا کیے جن میں ’کبھی آئے نہ جدائی‘، ’شکن‘، ’یاد پیا کی آئے‘اور ’کاغذ کے پھول‘ شامل ہیں۔

اداکارہ ارم اختر کے دیگر ڈراموں میں ’ادھورا بندھن‘، ’خوشبو کا گھر‘، ’کہاں ہو تم‘، ’جیٹھانی‘ اور ’مانا کا گھرانا‘ شامل ہیں۔

دوسری جانب ان دنوں ارم اختر اُن کے حالیہ مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرے محسن‘، ’دل موم کا دیا‘ اور ’امید‘ کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید