قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین فواد عالم نے ویب سیریز ’خودکش محبت‘ سے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو کرلیا ہے۔
پاکستان کا پہلا او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویب سیریز پر فواد عالم کی ویب سیریز کاپہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے ۔
کرکٹ کے میدانوں میں اپنی بیٹنگ سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کرنے والے اب اداکاری کے جوہر سے بھی مداحوں کو محظوظ کریں گے۔
فواد عالم کی ویب سیریز کے پوسٹر کو اُن کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔
اردو فلکس کی جانب سے ویب سیریز کی ریلیز کے حوالے سے کوئی تفصیلات اب تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔