• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

اداکاری کو خیر باد کہہ کر باقی کی زندگی اسلامی تعلیمات کے لیے وقف کردینے والے نور بخاری نوزائیدہ کی پیدائش کی خبر  کافی حد تک چھپانے میں کامیاب رہیں تاہم گزشتہ دنوں نور کی انسٹاگرام اسٹوریز کچھ اور ہی پیغام دے رہی ہیں۔

اس سے قبل یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ اداکارہ نے سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کرلی ہے۔

ان قیاس آرائیوں نے اس وقت جنم لیا کہ جب نور بخاری کی جانب سے عون چوہدری کی تصویر ‘مائی ہیرو‘ کے کیپش سے شیئر کی گئی تھی۔

نور بخاری کی بیٹی فاطمہ کے والد بھی عون چوہدری ہی تھے تاہم اب نور کی انسٹاگرام اسٹوریز سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ان کے گھر نئے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

اب نور بخاری کی جانب سے نومولود کی چیزوں اور فاطمہ کے ساتھ تصویروں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ نور ایک بار پھر والدہ بن گئیں۔

نور نے حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں بچوں کے ڈائیپر کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کا بیوٹی بکس آج کل اس سامان سے لیس ہے۔

’میرا دل و جان‘ کے کیپشن دیتے ہوئے نور نے اپنی بیٹی فاطمہ اور نومولود کی تصویر شیئر کی۔

سلسلہ وار اسٹوریز میں ایک ایسی تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں فاطمہ اور نومولود کھیل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد سے ہی نور اپنی ذاتی زندگی کی سوشل میڈیا تشہیر سے گریزاں رہی ہیں، اگرچہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کرتیں لیکن انسٹا پوسٹس نے ان کی اس نئی خوشی کی خبر سنا دی۔


نور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا نومولود ایک ماہ سے زائد کا ہوچکا ہے کیونکہ 14 فروری یعنی محبت کے عالمی دن کے موقع پر ایک تصویر شئیر کی تھی جس میں وہ نومولود کا ہاتھ تھامے ہوئیں تھیں۔

تازہ ترین