• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریڈفورڈ مین کلین ایئر زون کی تجاویز بنانے میں ٹیکسی صنعت کو نظرانداز کردیا گیا، کونسلروں کا دعویٰ

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) ڈسٹرکٹ بریڈفورڈ کے کونسلروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بریڈفورڈ میں کلین ایئر زون کی تجاویز تیار کرتے وقت بریڈ فورڈ کی ٹیکسی کی صنعت کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بریڈفورڈ کونسل اگلے برس جنوری میں کلین ایئر زون متعارف کروائے گی جس کہ تحت سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو شہر کے مرکز اور شپلے کے علاقوں میں داخل ہونے کے لئے چارجز ادا کرنے پڑیں گے اس میں اگر چہ نجی گاڑیوں کو مستثنیٰ حاصل ہوگا تاہم فضائی ائیر اخراج کے معیارات پر نہ اترنے والی کمرشل ایچ جی وی گاڑیوں پر پچاس پونڈز اور ٹیکسیوں پر اس زون میں داخلے پر ساڑھے بارہ پونڈزز یومیہ چارج فیس لگائی جائے گی کونسل کی ریگولیٹری اور اپیل کمیٹی کے اجلاس میں کونسلرز اور افسران کے درمیان کلین ائر زون کے چارجز کے معاملہ پر شدید گرما گرمی ہوئی۔ کونسلروں نے کلین ائیر زون کے اس منصوبے کے بنانے سے پہلے ٹیکسی ڈرائیوروں سے مشاورت نہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسی اور پرائیویٹ ہائر ڈرائیورزکونسل کے اس منصوبے سے غیر یقینی کا شکار ہو جائیں گے کہ وہ کون سی گاڑیوں کو اپ گریڈ کر سکتے ہیں ۔کلین ایر زون کے بارے میں فیصلہ کونسل کے ایگزیکٹو نے پہلے ہی سے کر رکھا ہےجبکہ کمیٹی کو منصوبے کے پہلووں کا جائزہ لے کر ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرنا چائیے تھا۔بریڈفورڈ کونسل کو حکومت کی جانب سےفضائی آلودگی کی غیر قانونی سطح کو کم کرنے کا حکم دیا گیا تھا ، اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کا سب سے تیز رفتار راستہ اپنایا جائے اس سلسلے میں حکومت نے کلین ائر زون منصوبوں کی حمایت میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے مالکان کو گاڑیاں اپ گریڈ کرنے میں مدد کے لئے تقریبا 31 ملین پونڈز کی گرانٹ فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اس میں ٹیکسیوں اور پرائیویٹ ہائیر والی گاڑیوں کے لئے مختص 10 ملین پونڈز بھی شامل ہیں۔اس طرح پرائیویٹ ہائیر والے ڈرائیوروں کو 3 ہزار 200 پونڈز اور ہیکنی ٹیکسی ڈرائیوروں کو 4 ہزار تک کی گرانٹ مل سکتی ہے ۔پروگرام منیجر ، اینڈریو ویٹلز نے کونسل ممبران کو بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیوروں کو اپنی گاڑیاں اپ گریڈ کرنے کے لئے جو رقم پیش کی جارہی ہے وہ دوسرے شہروں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جب لیڈز سٹی کونسل نے کلین ائیر زون کا منصوبہ بنایا تھا تو انہوں نے ڈرائیوروں کے لیے صرف 1500 پونڈز کی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ٹالر وارڈ کےلیبر پارٹی کے کونسلر کامران حسین نے کلین ایئر زون کی حمایت کی ہے لیکن ان کا مزید کہنا تھا کہ زون میں باہر سے کوئی ٹیکسی ڈرائیور سواری لے کر اپنا ایک چکر شہر میں لائے گا تو اس کو ساڑھے بارہ پونڈز کلین ائیر زون چارجز دینے پڑیں گے جو کہ اس کے ساتھ انصاف نہیں ہو گا انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا اس سلسلے میں ٹیکسی ڈرائیوروں سے کبھی مشاورت کی گئی ہے کیتھلے کنزرویٹو پارٹی کے کونسلر ظفر علی نے کہا کہ کیتھلے میں ہیکنی کیریج ڈرائیور اس اضافی بوجھ سے پریشان ہیں۔ جس کی وجہ سے کچھ کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال ٹیکسی کا کام چھوڑ دیں گے۔مسٹر ویٹلز نے کہا کہ اگر کونسل نے بہت ساری گاڑیوں کو چھوٹ دی تو یہ پیغام جائے گا کہ اتھارٹی اب بھی آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو چلانے کی اجازت دینے پر راضی ہوگی۔ہیٹن وارڈ کے لیبر کونسلر محمد عمران نے کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ٹیکسی ڈرائیوروں کو ملنے والی گرانٹ بہت کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے بارے میں ٹیکسی ڈرائیوروں کے ساتھ تھوڑی بات چیت ہوئی ہے ان کے لیے یہ قابل قبول نہیں ہے۔ہم کونسلروں کو اس منصوبے کے بارے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا تا کہ ہم ٹیکسی ڈرائیوروں کو پیغام پہنچاسکتےانہوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ کونسل کو آلودگی کے اہداف کو پورا کرنا ہے لیکن انہیں یہ بھی سوچنا چائیے کہ ڈرائیور3ہزار200 پونڈز کی اس تھوڑی سی گرانٹ سے اپنی گاڑیوں کو کیسے اپ گریڈ کر سکیں گے۔مسٹر وِٹلزنے کہا کہ ٹیم ٹیکسی ڈرائیوروں سے باقاعدگی سے اس سلسلے میں بات کی تمام ٹیکسی ڈرائیوروں کو مشورے سے آگاہ کرتے ہوئے ٹیکسٹ مسیج بھیجے تھے ، اور تمام پرائیویٹ ہائیر کے دفاتر میں آگاہی کے لیے پوسٹر لگائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشاورت نویں ڈگری تک کی گئی لیکن ٹیکسی ڈرائیوروں نے حصہ لیا یا نہیں یہ ان کے اختیار سے باہر ہے۔

تازہ ترین