• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر کی بیماری پہلے دانت کمزور کرتی ہے، ڈاکٹر آفتاب احمد

اہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) ڈینٹل سرجن ڈاکٹر آفتاب احمد نے کہا ہے کہ شوگر کی بیماری میں پہلے مریضوں کے دانت اور مسوڑھے کمزور ہوجاتے ہیں، بعض اوقات ان سے خون رسنے لگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شوگر کے ابتدائی مرض میں دانت اور مسوڑھوں کے زخم مندمل نہیں ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ کوانٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس ایسے مریض آتے ہیں جن کا علاج کرنے کے باوجود ان کو دوبارہ زخم ہوجاتا ہے جس پر ان کے شوگر کے ٹیسٹ کرائے جاتے ہیں جس میں مثبت رپورٹ ملنے کے بعد پہلے ان کی شوگر کنٹرول کی جاتی ہے، اکثر لوگوں کو دانت کی خرابی سے شوگر کا مرض ہونے کا معلوم ہوتا ہے۔ 
تازہ ترین